ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کشمیر میں تشددبی جے پی، آر ایس ایس کے لیے فائدہ مند، راہل گاندھی نے ملک بھرمیں تشدداورکسانوں کے مسائل کے لیے مودی کوذمہ دارقراردیا 

کشمیر میں تشددبی جے پی، آر ایس ایس کے لیے فائدہ مند، راہل گاندھی نے ملک بھرمیں تشدداورکسانوں کے مسائل کے لیے مودی کوذمہ دارقراردیا 

Sun, 30 Jul 2017 11:04:38    S.O. News Service

نئی دہلی،29؍جولائی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)چھتیس گڑھ میں بستر دورے پر آئے کانگریس نائب صدر راہل گاندھی نے کہا کہ کشمیر میں تشدد ہونے سے پاکستان اور چین کوفائدہ ہو رہاہے۔سب سے اہم یہ ہے کہ اس سے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)اورراشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس)کو بھی فائدہ ہو رہا ہے۔بستر میں ہفتہ کو طالب علم تنظیم این ایس یو آئی کی جانب سے منعقد پروگرام میں بات چیت کے دوران راہل نے وہاں موجودطلبہ سے پوچھا کہ گھر میں جنگ ہوتی ہے تو فائدہ کس کو ہوتا ہے؟طلبہ نے جواب دیاپڑوسی کو۔اس پر راہل گاندھی نے کہا کہ ٹھیک یہی کام جموں و کشمیر میں ہو رہاہے۔وہاں دہشت گردی عروج پرہے۔کشمیرتشددکی لپیٹ میں ہے۔انہوں نے کہاکہ جب سے مودی حکومت آئی ہے، وہاں بدامنی پھیلی ہوئی ہے۔مرکزمیں بھی بی جے پی حکومت اور کشمیر میں بھی بی جے پی حکومت ہے۔باوجوداس کے کشمیر کے اندر اندر وادی سرخ اور بے حال ہے۔کشمیر میں فوج اور کشمیرواسیو ں کو لڑاکر مودی حکومت سیاسی فائدہ اٹھانے میں مصروف ہے۔کانگریس نائب صدر نے کہاکہ جب تک کانگریس کی یوپی اے حکومت تھی اس وقت تک کشمیر میں امن تھا، ملک میں کہی بھی بدامنی کا ماحول نہیں تھا۔لیکن مودی حکومت کے آنے کے بعد سے کشمیر سمیت آسام، تامل، کیرالہ اور کئی ریاستوں میں بدامنی پھیلتی جا رہی ہے۔ہر کہیں ماحول غصے اورتشدد ہو چلاہے۔انہوں نے کہاکہ مدھیہ پردیش، مہاراشٹر میں کسان پانی مر رہے ہیں۔بی جے پی اور آر ایس ایس کو اسی تشدد سے فائدہ ہوتاہے۔ان کا کام ہی ہے ماحول بگاڑتے رہنا۔


Share: